• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں لاپتہ نوجوان کی لاش ٹینک سے برآمد

حیدرآباد میں نوجوان کو بہیمانہ طریقہ سے قتل کر دیا گیا، 16 دسمبر کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس نے اولڈ پاور ہائوس کے علاقے میں ایک گھر میں پانی کے خالی ٹینک سے برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ احسن جمیل کی گمشدگی کی رپورٹ پنیاری پولیس اسٹیش میں 16 دسمبر کو درج کروائی گئی تھی۔

گزشتہ روز حیدرآباد میں اولڈ پاور ہائوس کے علاقے میں واقع ایک گھر کی پانی کے خالی ٹینک سے نوجوان احسن جمیل کی جلی ہوئی لاش برآمد کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن جمیل کے ایک دوست کی نشاندہی پر لاش برآمد کی گئی جسے پولیس نے حراست میں لیا ہوا ہے اور اس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے پولیس ابھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کر رہی۔

مقتول کے ورثاء کا دعویٰ ہے کہ احسن جمیل کی بازیابی کے لیے 3لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی ادا کی گئی تھی۔

تازہ ترین