• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انٹارکٹکا میں 15ویں سالانہ آئس میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں7براعظموں کے16ممالک کے57ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

پولینڈسے تعلق رکھنے والےPiotr Suchenia نے منفی 20ڈگری سینٹی گریڈمیںیہ سالانہ میراتھن تین گھنٹے49منٹ18 میں26اعشاریہ2میل(42کلومیٹر) طویل یہ میراتھن انتہائی تیز رفتاری سے سب سے کم وقت میں مکمل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

Piotrنے برفانی میدان میں تُند و تیز ہواؤں اور منجمند کردینے والے موسم کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ تین گھنٹے49منٹ میں مکمل کرلیا۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلے میں لیتھونیا کیRoma Puisiene نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس موقعے پرجہاں مردو خواتین اپنی ہمت کا مظاہرہ پیش کرنے پہنچ رہے تھے وہیں ڈائنو سار کا دلچسپ کاسٹیوم پہنے ایک منچلہ بھی ہڈیا ں جما دینے والی سردی میں فینش لائن پار کرنے پہنچ گیا جسے دیکھ کر آفیشلز اور شرکاء اپنی ینسی روکنے میں ناکام ہو گئے ۔

تازہ ترین