• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سیریز تنازع، مقدمے کا 60 فیصد خرچ پاکستان کے سر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت سیریز تنازع میں مقدمے کا خرچہ پی سی بی پر ڈال دیا ہے۔

آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولوشن پینل میں پاکستان دونوں ممالک کی سیریز کے تنازع پر بھارت کیخلاف کیس ہار گیا تھا۔

کیس میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف کیس پر لگنے والے اخراجات کی ادائیگی کا مقدمہ کیا تھا۔

آئی سی سی فیصلے کے بعد پی سی بی کو بھارت کے دعوے پر مقدمے کا 60 فیصد خرچہ ادا کرنا پڑے گا،ساتھ پی سی بی کو آئی سی سی کے پینل کا خرچہ بھی ادا کرنا ہوں گے۔

پی سی بی نے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی سی سی ڈِسپیوٹ ریزولوشن پینل کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے، بھارت کے دعوے سے کم رقم دینی پڑ رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہمارا کیس میرٹ پر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 15 کروڑ بھارتی روپے کا دعویٰ کیا تھا، جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 29 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

تازہ ترین