• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند کے باعث پشاور تا رشکئی موٹروے بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی۔

قومی شاہراہ پر احمد پورشرقیہ سے چنی گوٹھ اور کالا شاہ کاکو اور صوابی کے علاقوں میں بھی دھند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند کا امکان ہے۔

ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے تاہم دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین