• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، جنوبی افریقا سینچورین ٹیسٹ، پہلےدن 15 کھلاڑی آوٹ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچورین کی باؤنسی وکٹ پر پہلے ہی دن 15 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔


تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں گرین کیپ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،بابر اعظم کے سوا ساری بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھوکا دے گئی۔

دن کے اختتام تک پاکستانی بولرز نے میچ کے یکطرفہ ہونے کا تاثر زائل کردیا اور جنوبی افریقا کے 5 بیٹسمینوں کو 127 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی فاسٹ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بابر اعظم کے 71 رنز اگر نکال دیے جائیں تو باقی 10 کھلاڑیوں نے 110 رنز کا اضافہ کیا اور پویلین لوٹ گئے،اوپننگ جوڑی ایک بار پھر فیل ہوگئی۔

امام الحق صفر، فخر زمان 12 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے،ان کے بعد آنے والے شان مسعود 19،اسد شفیق7،اظہر علی 36،کپتان سرفراز احمد صفر، محمد عامر 1،یاسر شاہ 4،شاہین شاہ آفریدی صفر رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقا کے اولیور 6،رباڈا3 اور ڈیل اسٹین نے 1 پاکستانی کھلاڑی کو میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

جواب میں جنوبی افریقا کے بھی ابتدائی بیٹسمین مشکلات کا شکار دکھائی دیئے اور اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 5 وکٹ پر 127 رنز تھے اور ٹیمبا باووما 38 اور نائٹ واچ مین ڈیل اسٹین 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین