• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پاک۔ناروے فورم کے زیراہتمام پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کےمہمان خصوصی ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان تھے۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان کے سفیر ظہیرپرویز خان نے کہا کہ ہمیں آج کے دور کے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے رہنماء اصولوں کو اپنانا ہوگا۔

سفیر پاکستان ظہیرپرویزخان نے مزید کہاکہ پاکستان کو بہت سے چیلنج درپیش ہیں لیکن امید ہے کہ پاکستان کی باصلاحیت قوم انچیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

انھوں نے کہاکہ قائداعظم پاکستان کو ایک عظیم ملک دیکھنا چاہتے تھے اور انھوں نے ہمیشہ قوم کے مابین اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔ یہ قائد کی ولولہ انگیز قیادت تھی کہ قرارداد پاکستان کے سات دن بعد ایک قلیل مدت میں ہم نے ایک عظیم ملک حاصل کرلیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائداعظم پاکستان کو ایک ایسا اسلامی ملک دیکھنا چاہتے تھے جہاں لوگ آپس میں پیار محبت سے رہیں اور تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقلیتیں بھی پاکستان کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے بارے میں ہے جن کا احترام اور ان سے محبت ہمارا فریضہ ہے۔ پاکستان ایک ایسے اسلام کا قلعہ ہے جو تحمل و بردباری کا درس دیتا ہے۔

سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے پاک۔ناروے فورم کی کمیونٹی کے لیے خدمات اور پاکستان کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔

تقریب کی صدارت پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور نے کی ۔ 

تازہ ترین