• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب:عالیہ کاشف عظیمی

سالِ نو کے موقعے پر ہمیں آپ کے گُڑ سے میٹھے لفظوں میں گندھے، تو کچھ تیکھے تیکھے ڈھیروں ڈھیر پیغامات موصول ہوئے۔ چوں کہ سب کی ایک ساتھ اشاعت ممکن نہیں، تو ہم انہیں ترتیب وار شایع کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ لیجیے، اس سلسلے کی پہلی اشاعت حاضر ہے۔

(نصف بہتر، راشدہ اطہر اور من موہنے پوتے، رانا محمّد المیر کے نام)

میری34سالہ ازدواجی زندگی کی غم گسار، ہم راز میری بیگم! نیا سال مبارک ہو۔ اور23ماہ کے ننّھے منے پوتے کے لیے دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُسے اپنی حفظ و امان میں رکھے(آمین)۔ (ڈاکٹر اطہر رانا، فیصل آباد کی دُعا)

(بنی نوع انسان کے لیے)

مبارک ہو، نیا سال آیا ہے

امنگوں، اخوّت کا پیغام لایا ہے (ثمینہ خالد، راول پنڈی سے)

(روزنامہ جنگ کے قارئین کے نام)

آئیے، نئے سال کے موقعے پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ2019ء میں اپنی نیکیوں کا بیلنس بڑھائیں گے، جھوٹ، حسد اور حرص جیسی بُرائیوں سے خود کو پاک صاف کر کے شخصیت میں نکھار پیدا کریں گے اور کسی کو تکلیف نہیں پہنچائیں گے۔ دُعا ہے کہ2019ء ہم سب کے لیے خوش بخت ثابت ہو(آمین)۔ (مہر منظور جونیئر، ساہی وال سے)

(سالِ گزشتہ کے نام)

بہت سے دُکھوں اور کئی خوشیوں کے لمحات کے ساتھ2018ء گزر گیا۔ سمجھ نہیں آتا کہ جس سال نے گزر ہی جانا ہے، پھر اُس کا استقبال کیوں کیا جاتا ہے؟؟ (بنتِ سومر خانگل، کلی ترخہ، کوئٹہ سے)

(عالمِ اسلام کے لیے)

رب کے حضور دُعا ہے کہ نیا سال سب کے دامن میں خوشیوں کے پھول کِھلا دے(آمین)۔ (ڈاکٹر طیّبہ جبیں، پروفیسر طلعت جبیں اور ڈاکٹر شیخ اظہر حسین نجمی، قلعہ گوجر سنگھ، لاہور سے)

(میری کلیوں جیسی بھانجیوں اور پھول سی سہیلیوں کے نام)

رخاء نور، عروبہ خان، عائشہ خان، ثنا، عائشہ، منیبہ اور سعدیہ ہیپی نیو ایئر۔ (نُورالہدیٰ بنتِ محمّد اسلم، جھڈو کی مبارک باد)

(اپنے آبائی شہر، شکارپور کے دوست کے لیے)

دُعا ہے کہ2019ء تمہارے لیے ڈھیروں ڈھیر خوشیوں کا پیام بَر ثابت ہو۔ (رونق افروز برقی، دستگیر کالونی، کراچی سے)

(کھوئی ہوئی سکھی سہیلیوں کے لیے)

یاسمین، جبین اور بانو! دُعا ہے کہ اس سال ہمارا ایک دوسرے سے رابطہ ہو جائے، ہمیں ایک دوسرے کی کوئی خیر خبر ملے۔ (حمیرا گل، کوئٹہ کی تلاش)

(کیڈٹ کالج، پٹارو کے ساتھیوں کے نام)

کیڈٹ کالج پٹارو کے1980ء کے بیج کو تمام تر چاہتوں اور خلوصِ دِل سے نیا سال مبارک ہو۔ (ضیاء الحق قائم خانی، جھڈو، میرپورخاص سے)

(بہن، بھائیوں، سکھی سہیلیوں اور اپنے طلبہ کے لیے)

ربیعہ، ثنا، افشاں، زینب، سمیعہ، وقاص، پارس، نُورالہدیٰ، عبدالرافع، راحت، دانیال، حرا، علی، وہاب، تحریم، ثانیہ، احمد، اقصیٰ، فہد، ایمن، اعیان اور طوبیٰ! میری طرف سے آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (اُمامہ، جھڈو سے)

(چنیوٹ کی کمان گر برادری کے نام)

اللہ تعالیٰ! آپ سب کو دُنیا و آخرت کی خوشیاں عطا فرمائے(آمین)۔ ہیپی نیو ایئر۔ (زین راجپوت، سرگودھا سے)

(اپنے پیاروں کے لیے)

آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (سیّد عرفان اللہ اور سیّد محمّد فیضان حسین)، ملیر کھوکھراپار، کراچی سے)

(اُمّتِ مسلّمہ کے نام)

دُعا ہے کہ یہ سال ہم سب کے لیے خوشیوں اور راحتوں کا پیام بَر ثابت ہو اور اُمّتِ مسلمہ کو ایک ڈوری میں پروئے رکھے(آمین)۔ (ثمرین عارف، کوئٹہ کی دُعا)

(پاکستانی قوم کے لیے)

دُعائوں کے اَن مول خزانے کے ساتھ میری جانب سے ہم وطنوں کو نیا سال مبارک ہو۔ (کمال وارثی کی طرف سے)

(احمد علی خان پاشا، شاہ پور چاکر کے نام)

ہیپی نیو ایئر! دُعا ہے کہ ہمارے بچپن کی دوستی تا دیر سلامت رہے(آمین)۔ (محمّد علی کھوکھر، شہدادپور سے)

(پیارے احمد سمیع اور عذیر سمیع کے لیے)

میرے عزیز بچّو! آپ دونوں کو اپنی میم کی جانب سے نیا سال مبارک ہو۔ (آپ کی ٹیوشن ٹیچر سرگودھا سے)

(اہلِ وطن کے نام)

اے اللہ! میری قوم کو فاتحِ عالم اور میرے مُلک کو امن کا گہوارہ بنا دے(آمین)۔ ہیپی نیو ایئر۔ (ڈاکٹر محمّد حمزہ خان ڈاھا، لاہور سے)

(2019ء کے لیے)

اے نئے سال! اس اُمید پر خوش آمدید کہ شاید اس سال کے365دِنوں میں کوئی ایک دِن ایسا ہو، جو میرے باپ کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دے(آمین)۔ (دختر ممتاز حسین، ڈیرہ اللہ یار سے)

(ہم وطنوں کے نام)

ہیپی نیو ایئر۔ (حمیدہ گل، کوئٹہ سے)

(پیاری سہیلی کے لیے)

سالِ نو مبارک ہو۔ (روبینہ ناز، کراچی سے)

(باپ جیسے بہنوئی (مرحوم) کے نام)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جنّتِ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔ (اقصیٰ کی جانب سے)

(اہلِ وطن کے لیے)

آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (پرنس افضل شاہین، بہاول نگر سے)

(وزیراعظمِ عمران خان کے نام)

ریاستِ مدینہ کے قیام کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے پینشنرز کی پینشن میں کم از کم پانچ ہزار روپے ماہ وار اضافہ کر دیجیے، تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کچھ تو زندگی سہل ہو۔ (رانا محمّد صدیق، دیپال پور سٹی، اوکاڑہ سے)

(جان سے عزیز دادا جی کے لیے)

میری جانب سے آپ کو نیا سال مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ آپ کا سایہ ہمارے سَروں پر تادیر سلامت رہے(آمین)۔ (فاطمہ کبرا بنتِ کاشف حسین، کراچی سے)

(اہلِ وطن کے نام)

ربِ ذوالجلال سے دُعا ہے کہ2019ء ہم سب ہم وطنوں کے لیے راحت، خوشی، برکت، خوش حالی، امن اور سُکون کا پیام بَر ثابت ہو(آمین)۔ میری جانب سے آپ سب کو ہیپی نیو ایئر۔ (ملک محمّد رضوان، نشیمن اقبال، لاہور سے)

(جنگ، سنڈے میگزین کی ٹیم کے لیے)

میری جانب سے آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (حمد اللہ، کوئٹہ سے)

(متاعِ جاں، ابّو کے نام)

پیارے ابّو! آپ کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔ (حور عین، عیسیٰ خان اور دیگر، قیوم آباد، کراچی سے)

(سوئیٹ باجی، صبا کے لیے)

میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور ہر بُری نظر سے محفوظ رکھے(آمین)۔نیا سال مبارک ہو۔ (عروج محمد شفیق، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(پیارے بابا شمشاد علی غوری کے نام)

پیارے بابا! نیا سال مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ2019ء کا پہلا سورج آپ کی زندگی میں خوشی، صحت، سلامتی، ترقّی اور خوش حالی کی کرنیں بکھیر دے اور ہم پر آپ کا پُرشفقت سایا تاحیات قائم رہے(آمین)۔ (مُصامِص شمشاد غوری اور صُحاف شمشاد غوری، لانڈھی، کراچی کا پیار بَھرا پیغام)

(دریائے راوی کے نام)

دریائے راوی پاکستان کا ایک اہم دریا ہے، جو ہمالیہ کے اوپر سے بہتا ہوا بھارتی پنجاب کے جنوب مغرب سے ہوتا ہوا پاک و ہند بارڈر کو پار کر کے لاہور کے قریب بہتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً720کلومیٹر ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور اسے آلودگی سے پاک رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ نئے سال کے موقعے پر بس میرا یہی پیغام ہے۔ (جیا آصف کی جانب سے)

            بذریعہ ای میل موصول ہونے والے پیغامات

(شریکِ حیات، شازیہ عمران کے نام)

نیا سال مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ ہماری زندگی پھولوں کی طرح مہکتی رہے (آمین)۔ (عمران خالد خان، گلستانِ جوہر، کراچی سے)

(اہلِ وطن کے لیے)

میری جانب سے تمام پاکستانیوں، خصوصاً روزنامہ جنگ اور سنڈے میگزین کے لکھاریوں کو نیا سال مبارک ہو۔ (ڈاکٹر منصور جمال خان زادہ، نوشہرو فیروز، سندھ سے)

(اپنے وطن کے باسیوں کے نام)

آئیے! ہم سب مل کر عہد کریں کہ2019ء میں کسی نہ کسی صورت دُکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔ (رانا جواد، ڈی ایچ اے، لاہور سے)

(دِل میں بسنے والے، اپنے پیاروں کے لیے)

اَن گنت دُعائوں کے ساتھ نیا سال مبارک ہو۔ (زوناش ظفر، ٹائون شپ، لاہور سے)

(اُمّتِ مسلّمہ کے لیے)

آپ سب کو میری جانب سے نیا سال مبارک ہو۔ (رانیہ خالد، راول پنڈی سے)

(اپنے پیارے ہم وطنوں کے نام)

نیا سال سب کو مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ مُلک سے جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے(آمین)۔ (روحان بابا اور بلال یونس، قائدِ عوام یونی ورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نواب شاہ سے)

(اپنوں کے لیے)

موسیٰ، ماہا، طہٰ، عاصم، عبدالرحمنٰ، محمّد حیات اور مناہل! آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (ملائکہ اعظم ہنجرا، ویروالہ، سیال کوٹ سے)

(پاکستانیوں کے نام)

آپ سب کو2019ء مبارک ہو۔ (عارفہ سعید کی جانب سے)

(اپنوں کے لیے)

اپنے پیاروں کے بغیر نئے سال کی خوشی بے معنی لگتی ہے۔ (سلمیٰ لطیف، گجرات سے)

تازہ ترین