امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو سپر جینئس قرار دے دیا۔
امریکا میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک 80 فیصد سپر جینئس اور 20 فیصد غلطیاں کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس سب کے باوجود ایلون مسک ایک نیک نیت آدمی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اور ایلون مسک نے ہفتے کو مار اے لاگو میں ساتھ میں کھانا کھایا۔
اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے لکھا تھا کہ اس نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ایک خوبصورت ڈنر کیا۔