• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت کا فیصلہ، قانون کی غلط تشریح، ختم کیا جائے، نواز شریف کی اپیل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں احتساب عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ عدالت کا فیصلہ غلط فہمی اور قانون کی غلط تشریح پر مبنی ہے، ختم کیا جائے، دستیاب شواہد کو درست انداز میں نہیں پڑھا گیا،عدالت نے اعتراضات کو سنے بغیر فیصلہ سنایا، سزا کو بریت میں تبدیل کیا جائے۔ نوازشریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے 24؍دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس 7؍سال قید اور اڑھائی کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی۔ احتساب عدالت کا فیصلہ غلط فہمی اور قانون کی غلط تشریح پر مبنی ہے ، دستیاب شواہد کو درست انداز میں نہیں پڑھا گیا۔

تازہ ترین