• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



چین میں سخت سردی کے باعث جم جانے والے دریا میں پھنسے شخص کو ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بحفاظت بچا لیا ۔

یہ واقعہ چین میں اس وقت دیکھا گیا جب ایک شخص سردی کے باعث جم جانے والے دریا پر چہل قدمی کر نے کا شوق پورا کر رہا تھا کہ اچانک برف کی تہہ ٹوٹی اور اس میں گر گیا۔

مشکل میں گھرے شخص کی مدد کو مقامی افراد نے دیکھا تو فوراََ ریسکیو اہلکار وں کو بلایا جنہوں نے آپریشن شروع کیااور اپنی بہادری اور فرض شناسی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

تازہ ترین