• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کردیا، 3 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ پتا لگانے کے لئے کہ سیاستدانوں کو پیسےدیئےیا نہیں، ایف آئی اے نےمتعدد کارروائیاں کیں، ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق گواہان کے بیانات آپس میں مطابقت ہی نہیں رکھتے، متعلقہ بینکوں نے بھی ایف آئی اے سے تعاون نہیں کیا، 24سال کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کیس اصغر خان کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جو اب نہیں رہے۔

سپریم کورٹ نے ایئرمارشل (ر) اصغر خان کے اہل خانہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں سے متعلقہ پیرا بھی سپریم کورٹ حکم کا حصہ ہیں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا کہ حقیقت سے واقف افراد کو رسیدوں اور رقم کی ادائیگیوں کے طریقہ کار کا نہیں پتا، اصلی رقم جو بینک اکاؤنٹس میں ٹراسفر کی گئی واضح نہیں، متعلقہ بینکوں نے بھی ایف آئی اے سے تعاون نہیں کیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کےلیے ملتوی کی ہے۔

تازہ ترین