• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام ’ ملتان سلطانز ‘ ہی رکھنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی ہوگا،ملتان فرنچائز کے مالک علی ترین نے اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ عوام کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کیونکہ یہ نام سب کو پسند ہے اس لئے ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ملتان بہادرز یا ملتان ملنگز کے نام پر غور کیا جا رہا تھا لیکن جب عوامی رائے جانی تو لوگوں نے ملتان سلطانز کی ہی حمایت کی۔

علی ترین کی درخواست پر پی سی بی ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی جاری کرے گا،اس سے قبل کرکٹ بورڈ نے عدم ادائیگی پر ملتان سلطانز فرنچائز کا معاہدہ منسوخ کیا تھا۔

تازہ ترین