• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آج کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی۔

بطور ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک جاری کے گئے بیان میں کہا ہےکہ آج جے آئی ٹی کے سیاسی اور جانبدار ہونے پر مہر لگ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام جے آئی ٹی میں آنے کو بدنیتی قرار دیا ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ جے آئی ٹی نے حقائق پر نہیں سیاسی دبائو پر رپورٹ مرتب کی، آج یہ بھی ثابت ہو گیا کہ یہ سب احتساب اکبر نے کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے دن ہی سے کہہ رہے تھے کہ جے آئی ٹی سیاسی ہے، آج سپریم کورٹ کے حکم سے پیپلز پارٹی کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وفاقی کابینہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ کے نام ای سی ایل پر ڈالنے پر معافی مانگے، وزیراعلیٰ سندھ کا استعفیٰ مانگنے والے اب خود مستعفی ہوں۔

تازہ ترین