• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا پڈوکون نے اپنی آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ پر مداحوں کا شاندار تحفہ دیدیا۔ اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر دپیکا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اب ان کے مداح ان کی آفیشل ویب سائیٹ ’دپیکا پڈوکون‘ ڈاٹ کام پر ان کے کام اور زندگی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور ساتھ دپیکا نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’لائیو ناؤ‘ کے ساتھ ویب سائیٹ کا ایڈریس بھی دیا۔دوسری جانب ویب سائیٹ کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائیٹ کا سرور سسٹم بیٹھ گیا اور لوگوں کو ان کی ویب سائیٹ تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔

تازہ ترین