• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خواتین سے متعلق ریمارکس پر بھارتی کرکٹرز کو شوکاز نوٹس

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کو خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔


کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کئے گئے شو کاز نوٹس میں بھارتی کرکٹرز سے 24گھنٹوں کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر معافی مانگ لی لیکن یہ ناکافی تھی کیونکہ وہ ایک انٹرنیشنل کرکٹرز ہونے کے باوجود غیرذمہ دارانہ عمل کے مرتکب ہوئے۔

کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ونود رائے کا کہنا ہے کہ پانڈیا اور کے ایل راہول کو اُن کے ریمارکس پر شوکاز نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں اور وضاحت کے لئے 24گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

دونوں کرکٹرز نے بھارتی ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں شرکت کی تھی جہاں پروگرام کے میزبان کرن جوہر کے سوال پر انہوں نے خواتین کے بارے میں کچھ ایسی باتیں کہیں جنہیں شوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


ہاردک پانڈیا نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے ریمارکس پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقصد کسی کی بے عزتی کرنا یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہرگزنہیں تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین