• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا :نوجوان کی ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ


یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو سرفنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ماہر سرفر کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جو سمندر کی دیوہیکل لہروں پر ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ کا دلچسپ مظاہرہ کر رہا ہے۔

جی ہاں، یہ مناظر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سمندر پر دیکھے گئے جب ایک نوجوان سرفنگ میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک سمندر کی لہروں کے درمیان تین ڈولفنز آگئیں، تاہم کھلاڑی نے اپنا شوق جاری رکھا اور ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ کا شوق خوب پورا کیا۔

یوں ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ کرتے سرفر کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین