• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،ایپکا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری علی نواز شاہوانی نے بیان میں کہا ہے کہ ایپکا ملک گیر تنظیم ہے صوبائی صدر داد محمد بلوچ کی قیادت میں تمام اضلاع اور یونٹس فعال ہیں اور تمام عہدیداروں و کارکنوں کو داد محمد بلوچ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کرے ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور اپنے قائدین کی ہدایت پر ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
تازہ ترین