• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ برفانی طوفان سے قبل گرمی کی لپیٹ میں،مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ میں آسمان بھورے رنگ کے بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے اور اس ماہ کے آخر میں برفانی طوفان آنے کی بھی پیشگوئی ہے، تاہم فی الوقت موسم گرم ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق درجہ حرارت جنوری میں رہنے والا اوسط درجہ حرارت 6اس ماہ ڈبل فگر میں پہنچ سکتاہے اور درجہ حرارت 6سے بڑھ کر 11تک پہنچ سکتا ہے۔ ڈیلی سن نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ منجمد کرنے والی سردی کے بعد اب اگلے چند دنوں کے دوران برطانیہ کے شہریوں کو گرمی کالطف اٹھانے کاموقع ملے گا، واضح رہے کہ اس سال برطانیہ کے شہریوں کو گزشتہ 8سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ سرد اور خون جمادینے والی سردی کامقابلہ کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مطلع بدستور ابر آلود رہے گا اور اختتام ہفتہ ہلکی پھوار پڑنے یا بونداباندی کا امکان ہے جبکہ خاص طورپر ہفتہ کو تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔جبکہ اتوار کو بعض علاقوں میں 40میل فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے تاہم کہاہے کہ عمومی طورپر موسم خشک رہے گا ۔
تازہ ترین