• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا گیس پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں گیس کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے،سندھ اسمبلی ،تمام سیا سی جماعتوں نے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کر لی ،ارکان اسمبلی نے صوبے میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ،پی ٹی آئی کی اتحادی جی ڈی اے رکن بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف چلا ا ٹھے،جمعرات کو گیس بندش کے خلاف مذمتی قرارداد ایم کیوایم ایم پی اے محمد حسین نے پیش کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا ایک اجلاس 24ستمبر کوہوا تھا۔ہم نے وفاقی حکومت کو لکھا کہ گیس کا ایجنڈا شامل کریں اٹارنی جنرل نے گیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ دینی ہے ہم کہتے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلائیں اس قرارداد اور ایوان کی سفارشات پر اپنے صوبے کی توانا آواز بلند کرسکوں گا مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کے تین وفاقی وزرا موجود ہیں انکی سیاسی جماعتیں آئین کیمطابق سندھ کے حق کیلئےآوازبلند کریں۔

تازہ ترین