• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی کانیول ڈاکیارڈ اور ہیڈکوارٹر ایم ایس اے کا دورہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی سربراہ ستارہ ایاز اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ ، ہیڈکوارٹر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، کراچی شپ یارڈ اور ہاربر کا دورہ کیا۔

دورے کے شرکاءکو تیمر کے جنگلات ، آبی حیات اور پاکستان کی ساحلی پٹی کوآلودگی سے تحفظ کے لیے پاکستان بحریہ اور پی ایم ایس اے کی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ ​دورے کے شرکاءکو بتایا گیا کہ تیمر کے جنگلات ، ساحلی ماحول اور آبی حیات کی بقاءکے لیے ناگزیر ہیںجبکہ معاشی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث قدرت کے اس انمول تحفے کے بے دریغ استعمال سے تیزی سے اس کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

میری ٹائم سیکٹر کا ایک اہم رکن ہونے کے باعث اور آبی حیات کے لیےتیمر کے جنگلات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک بحریہ نے 2016 سے تیمر کے جنگلات کے ارتقاءکے لیے ساحلی پٹی پرسالانہ بیس لاکھ تیمر کے پودوں کی شجر کاری کا بیڑا اٹھایاہے۔ ​اس بات پر زور دیا گیا کہ ہماری ساحلی پٹی آلودگی سے پاک ہے۔

مگر کراچی ساحل کے پانی میں مختلف زمینی اور سمندری ذرائع سے بھاری مقدار میں آلودگی شامل ہوتی ہے۔آلودگی کی سب سے بڑی وجہ سیوریج ٹریٹمنٹ اور ڈسپوزل وسائل کی عدم دستیابی ہے۔چیئر پرسن سینیٹر ستارہ ایاز نے آبی ماحول کے تحفظ جیسے قومی فریضے کی ادائیگی میں پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کراچی کے لیے ایک جامع ویسٹ مینیجمنٹ پلان اور ماحولیاتی تحفظ کے قواعد و ضوابط کو سختی سے نافذ کرنے پر زور دیا۔

تازہ ترین