• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کانواز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑنے پر اظہار تشویش

اسلام آباد( ایوب ناصر )صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی معائنہ رپورٹ جمعہ کو تیار نہ ہوسکی ،تاہم ان کی کمر درد میں افاقہ بتایا جاتا ہے پمز کے فزیو تھراپسٹ نے گزشتہ روز بھی شہباز شریف کی دو گھنٹے تک فزیو تھراپی کی ادویات میں تبدیلی کی وجہ سے کمر درد کی تکلیف میں کمی بتائی گئی ہے ،بعد ازاں شہباز شریف نے نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت بگڑنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ 3 بار پاکستان کے وزیراعظم بننے اور ملک کی بے مثال خدمت کرنے والے ایک ایماندار اور محب وطن شخص کے ساتھ یہ ناروا سلوک سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

تازہ ترین