• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، شخص جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 1شخص جابحق اور دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ،سائیٹ سپر ہائی وے پولیس نے ہنگورہ گوٹھ میں کم سن بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ گلشن حدید اور عزیزآبادمیں مبینہ مقابلوں میں زخمی ملزمان سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر دو میں رحیم اللہ اور عبدللہ کوفائرنگ کا نشانہ بنایاگیا،دونوں کو اسپتال لایا گیا جہاں رحیم اللہ دم توڑ گیا ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طورپریہ واقعہ ذاتی دشمنی کانتیجہ نظرآتاہے تاہم تحقیقات جاری ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے فرمان نامی نوجوان زخمی ہوا۔

گلشن حدید میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔

گرفتار ملزمان میں امین عرف مینا، طاہر اور مناف شامل ہیں۔ جن کے قبضے سے اسلحہ ،موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیاگیا۔

ہنگورہ گوٹھ میں کم سن بچی کے اغواء کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم وسیم بچی کو رکشے میں لےجانے کی کوشش کر رہا تھاتاہم پکڑاگیا۔واقعہ کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

تازہ ترین