پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔ تاہم دن کا اختتام 74 ہزار 663 پوائنٹس پر ہوا۔
پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 132 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انڈیکس آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر 584 پوائنٹس پوائنٹس اضافے سے 75 ہزار 115 بھی رہا۔ جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے۔
حصص بازار میں آج 57 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب 94 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 23 ارب روپے بڑھی ہے جو کاروبار کے اختتام پر 10 ہزار 70 ارب روپے ہے۔