• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں غیرت کے نام پر منگیتر نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا، قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھوٹا ساہیوال کے علاقہ چاندنہ کی رہائشی 18سالہ غلام فاطمہ کو اس کے منگیتر تہذیب الحسن نے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی گئی جبکہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین