• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیرمین حکومت نے بنایا ہے ، راناثنا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو (پی اے سی)پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیرمین حکومت نے بنایا ہےاگر شیخ رشید نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا ہے تو پہلے وزارت سے استعفی دیں۔

رانا ثنا اللہنے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں ان پر کس کا دباؤ ہے، شہباز شریف تو اسمبلی فورم پر کہہ چکے ہیں کہ کبھی این آر او نہیں مانگا، حکومت نے جب شہباز شریف کوپکڑا ہے تو پرویز خٹک اور پرویز الہی کو کیوں نہیں پکڑا جا سکتا؟۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نظرنہیں آرہی، معیشت تباہی کے دھانے پر ہے ، غریب آدمی مہنگائی کی وجہ سے پس چکا ہے۔

رانا ثنا نے کہا کہ شیخ رشید اپنے گریبان میں جھانکے،1985  سے پہلے یہ ایک پیسے کا مالک نہیں تھا، انہوں نے جوئے اور کشمیر کیمپ سے پیسے اکٹھے کیے۔

رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان نے ایمنسٹی سکیم کو مسترد کیا اور اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو چور ڈاکو قرار دیا اب ان کی بہن ان چوروں میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بتائے علیمہ باجی کا کیا کاروبار ہے منی ٹریل کدھر ہے، یہ پیسہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کو حاصل ہونیوالی رقم ہے جو عمران خان نے اسے دی ہے،اس پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

تازہ ترین