• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کی آنکھوں کے سامنے ایک شخص قتل

کراچی میں پولیس موبائل میں بیٹھ کر آنے والے مدعی نے پولیس کے سامنے ہی مطلوب شخص کو قتل کر دیا،پولیس اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق بہادرآباد میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،مقتول کی شناخت منور علی کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے منور علی سے بات چیت کرنے کے دران اس پر فائرنگ کی،جس کے بعد پولیس ملزم اور زخمی شخص کو پہلے تھانے لے گئی،جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مدعی سہیل مغل اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کی بازیابی کا عدالتی حکم لے کر درخشاں تھانے کی موبائل میں بیٹھ کر بہادر آباد آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول منور علی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا جانا تھا، پولیس نے ملزم سہیل مغل کو گرفتار کرکے پستول ضبط کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سہیل اور منور علی کے درمیان تنازع چل رہا تھا، پولیس منور علی کیخلاف درخواست دینے والے سہیل مغل کو ساتھ کو ساتھ لائی تھی۔

واردات کے وقت موجود ایڈیشنل ایس ایچ او درخشاں سمیت 4 اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا،جن پر مجرمانہ غفلت برتنے کا مقدمہ درج کیا جائےگا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم سہیل مغل کو منور علی پرفائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین