• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن(اے پی پی) سیکڑوں امریکی شہریوں نے مظاہرہ کر کے بدنام زمانہ گوانتانامو جیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گوانتانامو جیل کے قیام کو سترہ برس مکمل ہونے پر واشنگٹن میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک اجتماع بھی کیا۔مظاہرے کے شرکا نے گوانتانامو جیل کے قیدیوں کی طرح نارنجی رنگ کے لباس اور سروں پر کالے رنگ کے تھیلے بھی چڑھا رکھے تھے۔حکومت امریکہ نے دس سال پہلے گوانتانامو جیل بند کرنے کا وعدہ کیا تھا سابق امریکی صدر بارک اوباما نے گوانتانامو جیل بند کرنے کے فرمان پر دستخط بھی کر دیئے تھے تاہم کانگریس نے اسے مسترد کر دیا تھا۔
تازہ ترین