• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سردی میں اضافہ، سرد ہواؤں کا راج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سردی بڑھ گئی۔شہر میں دوسرے روز بھی سرد ہواؤں کا راج رہا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہےکراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، علی الصبح خنکی کا راج ہے۔ شہر میں سائیبریا کی ہوا چلنے سے سردی میں اضا فہ ہوگیا ہے، علی الصبح گھروں سے نکلنے والے بالخصوص موٹر سائیکل سوار لیدر جیکٹس، اونی سوئٹرز میں نظر نے لگے۔محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ سردی کا یہ اسپیل دیر تک چلے گا۔ ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کے مطابق جنوری میں مجموعی طور پر کراچی میں سردی رہے گی، ہوسکتا ہے کہ درجہ حرارت آج 9 ڈگری ہے تو کل 12 ہوجائے لیکن جنوری ٹھنڈا ہی ہوگا۔
تازہ ترین