• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجرمانہ ذہنیت کے لوگ تصویر بناکر میڈیا پر ڈال رہے ہیں،شہریار آفریدی

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے وہ سڑکوں ، بسوں ، مساجد میں جاکر آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ ان کے ساتھ تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں، ان کی شہرت کونقصان پہنچارہے ہیں،عام سیاسی ورکرہوں، کسی کو اپنے ساتھ تصاویر بنانے سے نہیں روک سکتا ۔ وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم میں نے خود لانچ کی، منشیات کے خلاف مہم میں وزیراعظم عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے سڑکوں ، بسوں ، مساجد میں جاکر آگاہی مہم چلارہاہوں، اس مہم کے دوران کوئی میرے ساتھ تصویر بناکر استعمال کررہاہے تواس سے میرا تعلق نہیں۔
تازہ ترین