• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ساتھی طالبعلم کی 8ویں کی طالبہ سےمبینہ زیادتی

علی پور(نمائندہ جنگ)آٹھویں کی طالبہ سے ساتھی طالب علم کی سکول میں مبینہ زیادتی ، تصاویر بنا لیں، تفصیلات کے مطابق موضع علی والی کے رہائشی محمدارشد ولد محمد رمضان گبول نے الزام لگایا ہے کہ 12سالہ بیٹی( س) نجی اسکول میں آٹھویں کی طالبہ ہے، چھٹی کے بعد گھر نہ پہنچی تو وہ امداد حسین،ملازم حسین گبول کے ہمراہ سکول پہنچے تو بیٹی سے زیادتی کا پتہ چلا، ملزم حیدرعلی فرار ہو گیا، بیٹی نے بتایا کہ شادی کے بہانے ملزم تین مرتبہ پہلے بھی زیادتی کر چکا ہے، تصاویر بنا کربلیک میل کرتا ہے،ملزم اسی سکول میں دسویں کلاس کا طالبعلم ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پورملک ندیم حیدرنے مقدمہ د رج کرتے ہوئے ملزم حیدر علی نائی کو تصاویر اور خطوط سمیت گرفتارکر لیا ہے،ملزم کے والد حضور بخش و دیگر نے الزام لگایا کہ لڑکی کا رشتہ مانگا تھا جس پر انہوں نےانکار کر دیا،رشتہ کے بدلے 10 لاکھ کا چیک مانگا،مقدمہ جھوٹا ہے،لڑکی کا والد ارشد جرائم پیشہ شخص ،جیل جا چکا ہے،میرٹ پر انکوائری کی جائے۔
تازہ ترین