• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی، 4 افراد گرفتار


کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن کے دوران اغوا اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سائٹ سپرہائی وے میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، جبکہ سائٹ اور لانڈھی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقےگلشن اقبال بلاک میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی ہے، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سائٹ سپرہائی وے میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس نے قائد آباد کے سواتی محلے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش باچا رحیم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جو مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔

ادھر سائٹ میں غنی چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 28سالہ شہری بشیر زخمی ہو گیا۔۔

لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے شریف اللہ نامی شہری زخمی ہو گیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم اقبال کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین