• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بلوچستان میں خشک سالی سے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں‘‘

وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں شدید خشک سالی سے انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

صوبائی وزیر ضیاء اللہ لانگو نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بچے غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ زراعت اور مال مویشی بھی شدید متاثر ہیں، متاثرین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے 20 اضلاع خشک سالی سےمتاثر ہوئے ہیں،صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔

ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے اپنے دستیاب وسائل متاثرین کے لے بروئے کار لا رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے تاہم متاثرین کی بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل درکار ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 18 جنوری کو اسلام آباد میں خشک سالی کی صورت حال کے حوالےسے ایک اعلیٰ سطح میٹنگ ہورہی ہے جس میں وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین سے متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے اضافی مالی معاونت کا مطالبہ کریں گے۔

تازہ ترین