• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے فلیٹ سے مشتبہ مواد ملنے کے بعد تین سٹریٹس خالی کرالیں

لندن (پی اے) پولیس نے ایک فلیٹ سے متعدد مشتبہ مواد ملنے کے بعد تین سٹریٹس خالی کرالیں۔ بم اسکواڈ کو اس مواد سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ پولیس افسران کو پیر کی سہ پہر کینٹ میں رامز گیٹ کے شارلوٹ کورٹ طلب کیا گیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو بند کردیا گیا تھا۔ کینٹ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کو مواد ملنے کے بعد شارلوٹ کورٹ کے ایک فلیٹ پر طلب کیا گیا تھا۔ افسران جائے وقوع پر ہیں اور انہوں نے شارلوٹ کورٹ، ہاربر سٹریٹ، یارک سٹریٹ اور کوئن سٹریٹ خالی کرائی ہیں۔ وزارت دفاع کی ایکسپلوز و آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم جائے وقوع سے ملنے والے مواد کا اندازہ لگا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ رامز گیٹ لیجر سینٹر کو ان لوگوں کے لیے ایمرجنسی سینٹر بنایا گیا ہے جن سے گھر خالی کرائے گئے ہیں۔ انسپکٹر جیمز روز نے کہا ہے کہ ہم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سڑکیں بند کردی ہیں اور لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ اس وقت تک علاقے میں جانے سے گریز کریں جب تک ہمیں اطمینان نہیں ہوجاتا کہ یہ ان کی واپسی کے لیے محفوظ ہے۔
تازہ ترین