• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بنگلہ دیش، تنخواہوں میں اضافہ مسترد، گارمنٹس ملازمین کا احتجاج

ڈھاکہ(ایجنسیاں)پولیس اور یونین لیڈرز کے مطابق بنگلہ دیش میں کئی ہزار گارمنٹس ملازمین نے اہم برآمدی صنعت کی تنخواہوں میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ یونین لیڈر کا کہنا تھا کہ اگرچہ کئی ملازمین کام پر واپس آگئے لیکن زیادہ تر ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے مجوزے سے ناخوش ہیں کیونکہ تنخواہوں میں توقع کے مطابق اضافہ نہیں کیا گیا۔


بنگلہ دیش گارمنٹس اور انڈسٹریل ورکرز فیڈریشن کے صدر بابل اختر کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں یہ قبول کرنا پڑا کیونکہ یہ تجویز ہماری وزیراعظم کی طرف سے آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’ہم تمام ملازمین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کام بحال کریں اور ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم عنقریب ہماری مناسب اجرت کو یقینی بنائیں گی‘۔

تازہ ترین