• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون سادہ ہونا،فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہئے، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ ہمارا عدالتی نظام دنیا کا بہترین عدالتی نظام ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو پورے حقوق حاصل ہیں،، ہمارا آئین بنیادی حقوق کا ضامن ہے، بنیادی حقوق کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے ، یہ صرف اس وقت ممکن ہے جب قانون پر عمل کیا جائے، قانونی اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے، قانون سادہ ہونا چاہئے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہئے،میری کامیابی کا راز والد کی تربیت ہے جنہوں نے دیانتداری کا درس دیا تھا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کی شب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا عشائیہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے،آپ سب کیلئے میرا پیغام ہے کہ محنت ہی کامیابی کا راز ہے، اللہ پاک نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔
تازہ ترین