• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر ،غذائی قلت سے اموات کا سلسلہ تیز ،مزید 4بچے دم توڑ گئے

اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر)تھرپارکر میں غذائی قلت وبائی امراض کے باعث اموات کا سلسلہ رُک نہ سکا۔مٹھی اسپتال میں مزید چار بچے دم توڑ گئے۔دم توڑنے والوں میں 19 روز کی چندان دختر راموں، 12 روزہ تبشہ دختر ھریش، نندلال اور شوکت ساھڑ کے نومولود بچے شامل ہیں۔گذشتہ روز بھی مٹھی ہسپتال کے مختلف وارڈز میں 34 بچے زیر علاج تھے۔رواں ماھ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
تازہ ترین