• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

پاکستان رینجرز (سندھ) نے لانڈھی نمبر 6 کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کو اطلاع ملی تھی کہ لانڈھی نمبر 6 کے علاقے میں ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر رینجرز کی علاقے میں موجود موبائل نے فوری کارروائی کی اور جائے واردات پر پہنچی۔

رینجرز کو دیکھتے ہی ڈکیت محمد عمران بنگالی نے فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے رینجرز کے جوانوں نے تعاقب کر کے ایک پسٹل سمیت گرفتار کر لیا۔

واقعہ کے دوران دو شہری بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری نزدیکی اسپتال منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

گرفتار شدہ ڈکیت عمران بنگالی کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے آپریشن کیا جا رہاہے۔

تازہ ترین