• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کےبریگزٹ پلان بی پر ووٹنگ 29 جنوری کو ہوگی

لندن(نیوز ایجنسی/اے ایف پی)برطانوی وزیر اعظم کےبریگزٹ پلان بی پر ووٹنگ 29 جنوری کو ہو گی جبکہ جیرمی کوربن کاکہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے تیار، دوبارہ رائے شماری کیلئے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا،تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے بریگزٹ ’پلان بی‘ پر ووٹنگ 29 جنوری کو ہو گی۔ برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں ’دارالعوام‘ میں مے کی جماعت کی پارلیمانی رہنما آندریا لیڈسم نے بتایا کہ 29 جنوری کو اس پلان پر بحث کے بعد ارکان پارلیمان اس پر رائے شماری کریں گے۔ تھریسامےکو یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے پر شکست کے بعد یورپی یونین سے علیحدگی کے نئے پلان پر ڈیڈ لاک کا سامنا ہےجس کے بعدتھریسامےکی جانب سے پیر کو متبادل مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل اپوزیشن رہنماؤں سےرابطے شروع کر دئیے۔

تازہ ترین