• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی رونقیں بحال کرنے میں آرٹس کونسل کا کردار اہم ہے، مرتضیٰ وہاب

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کی شناخت صوفی ازم ، رواداری اور مہمان نوازی ہے،آرٹس کونسل نے شہر کی رونقوں کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں جمعے کو آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹ کے فارغ التحصیل طلباء کے تھیسز نمائش کے موقع پر خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش کا انعقاد ہمارے شہر اور صوبے کا مثبت امیج کو سامنے لایا ہے،حکومت سندھ اسکول آف آرٹ کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی ،انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اس بات پر گفت و شنید اور مشاورت جاری ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئر مین کس کو بنایا جائے تاہم اس معاملے میں اسمبلی کی اپنی روایات موجود ہیں مگر پھر بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین باہمی مشاورت سے بنا یا جائے گاکیونکہ سندھ اسمبلی کو ایک فعال فورم بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔
تازہ ترین