• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر خان کیس، FIA تحقیقات غیر اطمینان بخش، سیکرٹری دفاع پیش ہوں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نےاصغر خان کیس کی پچھلی سماعت کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیر اطمینان بخش دیتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایف آئی اے کی استدعا کے باوجود یہ کیس بند نہیں کیا جائیگا، فاضل عدالت نے ایف آئی اے کو ایک ہفتہ کے اندر تحریر ی جواب پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کے جن جن ملزمان کیخلاف تحقیقات اور ٹرائل کیلئے معاملہ افواج پاکستان کو بھجوایا تھا،کے حوالے سے ایک ہفتہ کے اندر پیشرفت رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم جاری کیا ہے ،عدالت نے کہاہے کہ ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے متعلق تفتیش کی ضرورت ہے،عدالت نے جمعہ کے روز جاری کئے گئے 2صفحات پر مشتمل اپنے عبوری تحریری حکم میں قرارد یا ہے کہ ہم ایف آئی اے کی جانب سے اس کیس کو بند کردینے کے حوالے سے پیش کئے گئے جوا ز اور حتمی نتیجہ سے مطمئن نہیں۔
تازہ ترین