• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دہلی ایئرپورٹ پر یکم فروری سے لگیج اسکیننگ چارجز نافذ


کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ہوائی سفر پر لگنے والے کئی سارے چارجز میں ایک اور چارج کا اضافہ ہوگیا، دہلی ایئر پورٹ پر مسافر کو اپنا سامان چیک اِن کرانے کیلئے بھی زیادہ پیسے خرچ کرنے ہوں گے، ہر مسافر کیلئے 5 روپے سے 50 روپے کے درمیان کا نیا چارج اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1 فروری سے نافذ ہوگا۔ دہلی ایئر پورٹ گھریلو اڑان پر 110 سے 880 روپے ایئر لائنز سے لے گا، انٹرنیشنل پرواز پر 149.33 ڈالر کے بیچ چارج لگے گا، ایئر لائنز یہ رقم مسافروں سےوصول کریں گی، اس طرح ہر مسافر کو 5 روپے سے 50 روپے تک کا چارج دینا ہوگا۔ یاد رہے کہ دہلی ایئرپورٹ پر بیس فیئر ، فیلو سر چارج، یو ڈی ایف، پسینجر فی پہلے سے نافذ ہے، پسندیدہ سیٹ، ایکسٹرا لگیج کیلئے الگ چارج لگتا ہے۔

تازہ ترین