• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی لیگ،ورلڈ کپ میں12پوزیشن، قومی ٹیم سے 12کھلاڑی ڈراپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لئے قومی ہاکی ٹیم میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے 12کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کردیا،ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے 12ویں پوزیشن حاصل کی تھی،جن اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے ان میں کپتان عرفان سنیئر، گول کیپر مظہر عباس، عمران بٹ، عماد شکیل بٹ، عمر بھٹہ، محمد دلبرتصور عباس، ایم توثیق اور دیگر شامل ہیں،ٹیم میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، علی شان کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا اعلان ہفتے کو لاہور میں دوروزہ ٹرائلز کے بعد پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے کیا،ٹرائلز میں 38کھلاڑی شریک ہوئے ، ٹرائلز کو پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر، قائم مقام سکریٹری اخلا ق عثمانی اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی دیکھا، ہیڈ کوچ سعید خان سے مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حتمی ٹیم کا انتخاب کیا،ٹیم میں علی شان( کپتان ) کے علاوہ وقاراحمد، امجد علی،علیم بلال، مبشر علی،رضوان علی، امجد علی ،خان، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، رضوان علی، عاطف ،مشتاق، عتیق ارشد، رانا وحید، جنید منظور، عضنفر علی، علی عزیز، شان ارشادشامل ہیں.ہیڈ کوچ سعید خان جبکہ اسسٹنٹ کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم ،ہونگے.پاکستان لیگ کا پہلا میچ ارجنٹائن کے خلاف دو فروری کو کھیلے گا، پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے لاہور سے فون پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوئے ہیں ان پر دروازے بند نہیں کئے گئے ہیں وہ مستقبل میں اپنی فٹنس اور مہارت سے واپس آ سکتے ہیں، اب ہر ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کار کردگی دیکھ کر ردوبدل کیا جائے گا، مستقل بنیاد پر ٹیم میں شمولیت کی وجہ سے کئی کھلاڑی محنت چھوڑ چکے تھے،انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا مقصد اولمپک 2020 کے لئے اچھی ٹیم تیار کرنا ہے۔
تازہ ترین