• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غریب طلبہ کے تبادلوں کے پروگرام کیلئے سکولوں کوفنڈز جاری کرے گی

لندن( پی اے) حکومت غریب طلبہ کو بیرون ملک دورے کرانے کیلئے2900طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں کیلئے فنڈ فراہم کرے گی، اس مقصد کیلئے انگلینڈ کے سیکنڈری سکولوں کوغریب طلبہ کو تبادلے کے پروگرام کے تحت بیرون ملک لے جانے کیلئے رقم کیلئے درخواست دینا ہوگی۔ وزیر تعلیم ڈامیان ہنڈزکا کہناہے کہ حکومت کی 2.5ملین پونڈ کی اس سکیم کے تحت 11سال اور اس سے زیادہ عمر کو طلبہ کو دوسرے ملکوں کی ثقافت کوجاننے اور ایسے مقامات پر جانے میں مدد ملے گی جہاں عام حالت میں وہ نہیں جاسکتے انھوں نے کہا کہ اب جبکہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہورہا ہے یہ ظاہرکرنا زیادہ اہم ہوگیاہے کہ بین الاقوامی مواقع کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اس سکیم سے 2900طلبہ مستفیض ہو سکیں گےتبادلوں کایہ پروگرام برٹش کونسل کی شراکت سے کام کرےگا۔
تازہ ترین