• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق سے ایک اور وزارت مانگ لی

لاہور(نیٹ نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت سے مزید ایک وزارت مانگ لی ہے۔تفصیلات کےمطابق بلوچستان عوامی پارٹی نےحکومت سے مزید ایک وزارت مانگ لی ہے، اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کو 7 نشستوں پر 2 وزارتیں اورڈپٹی اسپیکرکاعہدہ دیا، جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی اسمبلی میں 5 نشستیں ہیں اور اسےایک وزارت دی گئی، مرکز میں مزید ایک وزارت ہماراحق بنتاہے، وزارت دفاعی پیداوار بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لئے بےمقصدہے، وزیردفاعی پیداوارزبیدہ جلال کی وزارت بھی تبدیل کی جائے۔
تازہ ترین