• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، انور مجید اور عبدالغنی مجید نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور عبدالغنی مجید نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو 23 جنوری تک نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔ انور مجید اور عبدالغنی مجید نے بعد از وقت گرفتاری کی ضمانت دائر کی ہے ۔انور مجید کارڈیو اسپتال میں زیر علاج ہے،انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے شواہد پیش نہیں کر سکا، ضمانت دی جائے۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کارروائی بد نیتی اور سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین