• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزا نہ ہونےپر برطانوی محکمہ صحت کاپاکستانی شہری کےعلاج سے انکار

لاہور(نیٹ نیوز) ویزا نہ ہونے پر برطانوی محکمہ صحت نے دم توڑتے پاکستانی مریض نصر اللہ خان کا علاج کرنے سےانکار کردیا۔ تفصیلات کےمطابق 38 سالہ پاکستانی نصراللہ خان گزشتہ 9سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ دل کے عارضے کا شکار ہوگئے تھے۔ نصر اللہ کے دل کا ٹرانسپلانٹ ہونا ہے لیکن برطانوی ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر ان کے علاج سے انکار کردیا کہ نصر اللہ کے پاس برطانیہ کا ویزا نہیں ہے۔ 38 سالہ نصر اللہ خان کی اہلیہ اور بچے پاکستان میں مقیم ہیں، نصر اللہ نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں سے ملنا چاہتے ہیں لیکن برطانیہ کے نئے قوانین آڑے آگئے ہیں۔ برطانیہ کے نئے قوانین کے تحت این ایچ ایس بغیر ویزے کے مقیم افراد کا علاج نہیں کرتا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانیہ کی وزارت داخلہ پر سخت تنقید کی ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری نصر اللہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ اور پاکستانی ہائی کمیشن سے اپیل کی ہے کہ علاج معالجے میں مدد اور اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے۔
تازہ ترین