• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کشمیر ٹرین مارچ کا کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچنے پرشاندار استقبال

کراچی( اسٹاف رپوٹر) آزادی کشمیر ٹرین مارچ کا کراچی کینٹ اسٹیشن پر پہنچنے پرتباک استقبال کیا گیا ،سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین فہیم الدین شیخ ، محمد آصف رضا، سندھ کے صدر نور احمد قاسمی و دیگر نے شرکاء ٹرین مارچ کا استقبال کیا،شرکاء کے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے ،کراچی کینٹ اسٹیشن پرمیڈیا کے نمائندوں اور شرکاء ٹرین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء کشمیر کی آزادی میں ہے، کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کرئے، کشمیر کمیٹی کو روایتی انداز میں چلانے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا،حکومت پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے دنیا کے سامنے اسے آخری کوشش کے طور پر پیش کرے تاکہ دنیا کشمیر کی طرف متوجہ ہو،شہداء کشمیر کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

تازہ ترین