• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”دِل کیا کرے “ کی نئی قسط آج ”جیوٹی وی “ پر نشر ہوگی

کراچی (محمد ناصر) آتے ہی دِلوں کو چھو لینے والی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”دِل کیا کرے“ کی دوسری قسط پیر کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ڈرامے کی کہانی بلاک بسٹر سیریل ”خانی“ کی رائٹر اسما نبیل نے تحریر کی ہے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس سیریل کو معروف ہدایتکار مہرین جبار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فیملی ڈرامہ سیریل ابھی اُس موڑ پر ہے جہاں ارمان اور ایمی میں دوستی بڑھ رہی ہے جو رومیسا کو ہضم نہیں ہورہی۔ اُسے ایمی سے نفرت ہے۔ فریال کے رشتے کی بات پکی ہونے پر جب رابعہ سب کو مٹھائی پیش کرنا چاہتی ہے تو رومیسا اُس سے مٹھائی لے لیتی ہے جس پر سوہنا بیگم بعد میں رومیسا کو خوب سناتی ہیں۔ ایمی دادی کو بتاتی ہے کہ ارمان بہت سوئٹ ہے جبکہ دادی ارمان کے موبائل میں ایمی تصویر دیکھ لیتی ہے۔ ایمیارمان اور فریال شاپنگ سے لیٹ ہوجاتے ہیں جس پر رومیسا بھڑک اُٹھتی ہے اور اُن کو ڈانٹتی ہے۔ ایمی روتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے اور ارمان اپنی ماں کی اس بات پر بہت دکھی ہوجاتا ہے۔ ڈرامے کے آغاز میں اُلجھنیں تو شروع ہوگئی ہیں لیکن اِس کا انجام کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔ لازوال محبت کی داستان کی کاسٹ میں فیروز خان، یمنیٰ زیدی، مرینہ خان، تنویر جمال، شمیم ہلالی، سونیا رحمان، عابد علی، سرمد کھوسٹ، لبنیٰ اسلم، مرزا زین، مریم نفیسہ، علی شیخ اور ذہین طاہرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین