• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے رقیہ ہاشمی کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر خزانہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے گزشتہ روز لاہور میں سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ، ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں بلوچستان حکومت ، وفاقی حکومت ، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے متعلق ورکنگ ریلیشن شپ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں ملک و بلوچستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی ، اتحادی جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے اور مستقبل میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین