• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مادھوری 17 سال بعد انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی


انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ سترہ سال بعد پھر سے سلور اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007میں بننے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’دھمال ‘کی تیسری کڑی ’ٹوٹل دھمال ‘کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

اندرا کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں انیل کپوراور مادھوری ڈکشٹ سترہ سال بعد ساتھ نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، جاوید جافری، بومن ایرانی، سنجے مشرااور نیہاریکارائی زادہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور فلم 'ٹوٹل دھمال رواں سال22فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین